میں نے تمھارا بہت دل دکھایا مجھے معاف کر دو۔۔۔!!! حمزہ علی عباسی نے شادی کے بعد کس سے معذرت کرلی؟ سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں اپنے پیغام کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال اس لیے کر رہا ہوں

تاکہ میرے آواز ہر ایک تک پہنچے،میں ہر اُس شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جس کو میں نے ماضی میں اپنے فعال یا الفاظ سے تکلیف دی ہوں۔‘اداکار نے لکھا کہ ’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں، مجھے بہت افسوس ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دوسروں کے ساتھ، اپنے خاندان والوں کے ساتھ، کمزور اور غریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔اُنہوں نے لکھا تھا کہ ایماندار ی اور سچائی کو اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام اور آپ کی زبان سے نکلے الفاظ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں، زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں اور ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انسان کی حقیقی زندگی اُس کی موت کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف ترک ڈرامے ” ارطغرل غازی “ کے ڈائریکٹر ” مہمت بوزداع “ نے جنگ نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ڈرامے کو فلمانے اور اس کے بارے میں کچھ اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے کے ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ میں مجھے کم عمری ہی سے لکھنے لکھانے کا شوق تھا۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا تھا۔ اور پھر ایک رات مَیں نے صوفی بزرگ، مفکّر و محقّق” ابن العربی “کو خواب میں دیکھا اور بس اس خواب کے بعد میری زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔ مَیں باقاعدہ طور پر لکھنے لگا۔ بعد ازاں ،ایک دوست کے ساتھ مل کر ایک کمپنی قائم کی، جس کے پلیٹ فارم سے دستاویزی فلمیں تیار کرنا شروع کیں اور یوں اس فیلڈ میں آگے بڑھتا چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے یہ ڈراما سیریل بنانے کا ارادہ کیا، تو سب کا یہی خیال تھا کہ اِسے ضرور پسند کیا جائے گا،لیکن جب نشر ہوا، تو کوئی خاص ریسپانس سامنے نہیں آیا، مگر مجھے یقین تھا کہ اگر ہم ڈرامے کی کہانی صحیح طریقے سے سمجھانے اور پیش کرنے میں کامیاب ہوگئے، تواسے ملکی ہی نہیں،بین الاقوامی سطح پر بھی پسندکیا جائے گا، لیکن اس قدر مختصر مدّت میںیہ اس قدرمقبول ہوجائے گا، یہ سوچا بھی نہیں تھا۔ خاص طور پر پاکستان میں اس ڈرامے کی شہرت و مقبولیت تو ہمارے لیے بہت حیران کن ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.