ایکٹر نعمان اعجاز کی نامناسب گفتگو پر ان کی بیوی کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کئی بار اپنی بیوی کے ساتھ بے وفائی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ وہ کئی خواتین کے ساتھ معاشقے چلا چکے ہیں مگر وہ اتنے ذہین ہیں کہ کبھی پکڑے نہیں گئے۔ ان کے اس بیان پر مشتمل ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا اور ایک

ہنگامہ برپا ہو گیا۔ لوگ منتظر تھے کہ نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ نعمان اس بیان پر کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں۔ اب بالآخر رابعہ نعمان کا بالواسطہ ردعمل آ گیا ہے اور وہ اس پر نالاں ہونے کی بجائے اپنے شوہر کے دفاع میں کھڑی نظر آئی ہیں۔ ویب سائٹ reviewit.pk کے مطابق رابعہ نعمان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک خاتون کی فیس بک پوسٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے۔اس پوسٹ میں اس خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں نے نعمان کا پورا انٹرویو دیکھا۔ جس میں سے ایک ٹکڑا نکال کر وائرل کیا گیا جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے۔ پورا انٹرویو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ نعمان نے یہ بات ازراہ مذاق کہی تھی۔ ان سے میزبان نے ایک مضحکہ خیز سا سوال پوچھا تھا جس کے جواب میں انہوں نے بھی استہزائیہ انداز اپنایا اور یہ بات کہہ ڈالی۔میں فلم کیک کی اوپننگ تقریب میں اپنی والدہ کے ہمراہ گئی تھی۔ ہم نعمان اعجاز کے لیے کچھ زیادہ اہمیت نہیں رکھتے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمیں وقت دیا اور ہمارے ساتھ بات کی۔ انہوں نے اپنی خوبصورت بیوی اور بیٹے کا تعارف ہمارے ساتھ کروایا۔ وہ عظیم فنکار ہیں اور وہ اس طرح کے احمقانہ باتوں پر قابو پانا جانتے ہیں جو اس ویڈیو کلپ کی صورت میں ان کے متعلق پھیلائی جا رہی ہے۔“

Sharing is caring!

Comments are closed.