عالمی مارکیٹ میں سونا سستاہو گیا جس کے بعد اب پاکستان میں کیاقیمت مقرر کی گئی ، آپ بھی جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں کل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 86 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے کے بعد 164 روپے 30 پیسے ہے۔ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں

اضافہ ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ ادھر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قدر کم نہیں ہوئی۔سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔دس گرام سونے کی قدر 99 ہزار 880 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 2 ڈالرکم ہوکر 1921 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لیگی رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید کو دھکے دینے پر پولیس اہلکاروں کو ڈانٹ دیا۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا جاوید کے مطابق وہ میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت پہنچے تھے اور جیسے ہی شہباز شریف کی گاڑی وہاں آئی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے دے کر ہٹا دیا۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے جب یہ دیکھا تو پولیس اہلکاروں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ کسی ایم پی اےکی تو عزت کر لیں، آئندہ ایسا نہ کیجیے گا۔مسلم لیگ ن کےصدر محمد شہباز شریف نےاحتساب عدالت میں پیشکش کی کہ نیب والے اگر ان کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹیز آنا ثابت کردیں تو وہ سرینڈر کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلا وطنی کے دورمیں لندن میں فلیٹس خریدے کیونکہ زندہ رہنے کےلیے کچھ تو کرنا تھا، عدالت نے نیب کو شہباز شریف سے ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *