70سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، بڈھے کے ساتھ ایسا کام کیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا۔

ریاض (ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ) 70 سالہ سعودی شخص کو 20 سالہ نوجوان خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کر دیا، معمر شخص نے بھی بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا کہ اس نے

دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق بیوی نے معمر شخص  سے  عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے  آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں، ستر سالہ معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہو رہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں۔ مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمر شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان اپنی نوجوان بیوی کے نام منتقل کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *