انتظار کی گھڑیاں ختم ۔ ۔۔!!! کورونا وائرس کے باعث بند سکولز 6ماہ بعد دوبارہ کھل گئے، والدین اور اساتذہ کو بچوں کے حوالےسے کیا بڑا حکم جاری کر دیا گیا؟ جانئے

برلن(ویب ڈیسک) یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگ بھگ چھ ماہ سے بند سکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ لیکن حکومتوں نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سخت ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنے پر بھی زور دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وبائی مرض میں اضافے

کے باوجود سکول کھولے جانے پر کئی اساتذہ اور والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فرانس میں 11 سال سے 18 سال تک کی عمر کے تمام طلبہ کو پابند کیا گیا ہے کہ کلاس رومز میں یا باہر ماسک لازمی پہنیں۔اساتذہ اور عملے کے لیے بھی یہی شرط لازمی ہے جب کہ ہر فرد کو ایک دوسرے سے تقریباً چھ فٹ کی دوری برقرار رکھنا لازمی ہوگی اور وقفے وقفے سے بار بار ہاتھوں کو دھونا یا سینیٹائز بھی کرنا ہوگا۔ بیلجیم میں بھی سکول کھل گئے ہیں جب کہ جرمنی میں سکول گزشتہ ماہ ہی کھول دیے گئے تھے۔انگلینڈ اور ویلز میں چھ ماہ کی بندش کے بعد رواں ہفتے سے سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔ 11 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔سپین میں حکومت نے چھ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ماسک پہننا، دن میں پانچ مرتبہ ہاتھ دھونا اور ایک دوسرے سے پانچ فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *