نامور اداکارہ اچانک کس پاکستانی شخصیت سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ تما م تیاریاں مکمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فلم انڈسٹری میں زیادہ شادیوں کا بہت زیادہ رجحان ہے اکثر اداکار اور اداکارائیں شوقیہ دوسری شادیاں کرتے ہیں تاہم ایک پاکستانی نامور اداکارہ جن کے شوہر کچھ عرصہ قبل اچانک وفات پا گئے تھے اور اُن کے بچے بھی ہیں اور وہ اداکارہ اپنے بچوں کی خاطر دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔

 فلم اور ٹی وی کی اداکارہ عالیہ بخاری شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار، اداکارہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے معروف بزنس مین شخصیت سے شادی کرنے والی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بخاری نے بتایا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں جس وجہ سے میں شادی کرنا چاہ رہی ہوں میرے بچوں کو باپ کا سہارا مل جائے گا اور مجھے میرا شوہر یاد رہے اداکارہ عالیہ بخاری کے خاوند پچھلے آٹھ سال سے وفات پاچکے تھے جس سے وہ پریشانی کا سامنا کر رہی تھی ۔اداکارہ عالیہ بخاری نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے نئی زندگی ملنے والی ہے شادی کرنا ہر مرد عورت کا فرض ہے اس حالت میں اسلام شادی کی اجازت دیتا ہے اور عورت کے حقوق کو جائز قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،اس کے بعد شوبز میں ہی کام کرنے والی ان کی بہن دعا ملک نے بھی شوبز کو خیرآباد کہنے کا اشارہ دیا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی کو اسلام کی راہ میں وقف کرنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بھائی فیروز خان اور ان کے اعلان کے بعد بہت جلد ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک بھی ایسا ہی اعلان کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ان سب بہن بھائیوں کی زندگی کو بدلنے میں مولانا طارق جمیل نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.