نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ۔۔۔!!!تین ماہ میں کتنے لاکھ گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ متعدد انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اگلے تین ماہ میں صوبے کے مختلف شہروں میں لاکھوں گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا یہ

بات انہوں نے پرائیویٹ ڈویلپرز،انویسٹرز اور آرکیٹیکٹس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب، اکبر شیخ، بابر خان، حافظ نعمان سمیت دیگر انویسٹرز اور بلڈرز شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے کنسٹرکشن پیکیج کی فراہمی کے بعد شعبے میں کیےگئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈویلپرزاور بلڈرزنے اس ضمن میں وزیر ہاؤسنگ کو بعض مشکلات بارے آگاہ کیاجس پر وزیر ہاؤسنگ نے ان مشکلات کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ پھاٹا میں ڈویلپرز، بلڈرز اور انویسٹرز کی رہائشی سکیموں کی منظوری کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی پالیسی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی کی فراہمی سے کم آمدنی والے طبقہ کو خاطرخواہ آسانی فراہم ہوگی۔ میاں محمودالرشید نے مزید بتایاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *