ڈاکٹر ظفر مرزا کی جگہ کس دبنگ شخصیت کو تعینات کر دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت تعینات کردیا ہے، فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، معاون خصوصی کا عہدہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی استعفے کے بعد خالی ہو اتھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں خالی

عہدے پر ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت تعینات کردیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا تھے۔معاون خصوصی برائے صحت کا قلمدان ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث خالی پڑا ہوا تھا۔ جس پر وزیراعظم اپنے انتہائی باعتماد ساتھی اور شوکت خانم کے سابق سی ای او سینئر ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت کی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ یاد رہے سابق معاون خصوصی ظفر مرزا پر ادویات اسکینڈل کا الزام تھا۔ ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعظم نے انکوائری کی ہدایت بھی کی تھی۔ تاہم ظفر مرزا نے خود استعفا دے دیا تھا۔ لیکن کہا جا رہا ہے ان سے استعفا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے بھی ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدروس کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت تعینات کردیا ہے، فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، معاون خصوصی کا عہدہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی استعفے کے بعد خالی ہو اتھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.