سال2020ء فلم نگری پر بھاری۔۔!! ایک اور اداکار نے موت کو سینے سے لگا لیا

ممبئی (ویب ڈیسک)سال2020ء بھارتی فلم نگری پر بھاری۔ بھارتی شو بز انڈسٹری میں ایک اداکار نے موت کو سینے سے لگا لیا اپنی جان ختم کرلی۔ ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ، سمیر شرما نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو میں

اداکاری کی تھی۔ بھارتی شو بزانڈسٹری کے اداکار 44 سالہ سمیر شرما کی لاش ملاڑ میں واقع اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فارنزک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا ہے ۔ ملاڈ پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا ۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق اپنی جان ختم کرنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار نے ایک دن پہلے ہی موت کو سینے سے لگا لیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ، سمیر شرما نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو میں اداکاری کی تھی۔ سمیر شرما کی لاش ملاڑ میں واقع اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فارنزک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا ہے ۔ ملاڈ پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.