آزادی مارچ سے پہلے فضل الرحمن کو پہلا بڑا جھٹکا ،مولانا کولینے کے دینے پڑ گئے،معاملہ ہاتھوں سے نکلنے لگا

اسلام آباد ( آن لائن ) وہ چاہتے کیا ہے ان کا مسئلہ کیا ہے مولانا کا ایجنڈا صرف اور صرف ان قوتوں کے ساتھ ہے جو ملک کو کمزور کر نا چاہتی ہے اس مو قع پر جب کشمیر کا مسئلہ عروج پر ہے پو ری دنیا پا کستان کی بات سن رہی ہے اس موقع پر


مولانا احتجاج کر نے کی بات کر رہے ہیں اس اقدام سے صرف مو دی کو فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مو لانا فضل الرحما ن پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کررہے ہیں وہ الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں بچوں کا استعما ل کر کے سیا ست بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔ ملک کے خلاف مہم چلا ئی جا رہی ہے ثبوت ہما رے پا س ہے بہت جلد پیش کر ینگے و الدین مدارسوں میں پڑھنے والے اپنے بچوں کا استعما ل نہ ہو نے دیں ۔ پیر کے روز اسلا م آباد میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الزاما ت لگا کر لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں ، وہ پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا کشمیر میں مودی اور اسلام آباد پر مولانا فضل الرحمان چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجا ہے اور شواہد بھی موجود ہیں مولانا کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے ، پاکستان کے خلاف کام کرنے والی کئی بیرونی قوتوں کے ثبوت ہیں ، انہوں نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے کروڑوں روپے کا بجٹ استعمال کیا ہے اب چندہ مہم کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جس طرح کی باتیں مولانا کر رہے ہیں کہ جنگ ہو گی پورے پا کستان میں جنگ ہو گی یہ کیا ہے یہ ابھی تک کلیر نہیں ہوا کہ ان کے ارادے کیا ہے۔ وہ چاہتے کیا ہے ان کا مسئلہ کیا ہے مولانا کا ایجنڈا صرف اور صرف ان قوتوں کے ساتھ ہے جو ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہے اس مو قع پر جب کشمیر کا مسئلہ عروج پر ہے پو ری دنیا پا کستان کی بات سن رہی ہے اس موقع پر مولانا احتجاج کر نے کی بات کر رہے ہیں اس اقدام سے صرف مودی کو فائدہ ہوگا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا ک ہ فاٹا جب زنجیروں میں تھا تب فضل الرحمان کیوں خامو ش تھے اب مداس کے بچوں کو سیا ست کی نظر کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ میری تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو استعما ل مت ہو نے دیں اپنے بچوں کو سیاست میں استعمال ہو نے سے بچائیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.