بریکنگ نیوز:عمران خان کے قریبی ساتھی کورونا وائرس میں مبتلا

نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ، امریکہ کورونا وائرس کا سب سے بڑا نشانہ ہے اور اس کا شہر نیویارک کورونا کا نیا مرکز قرار پاچکا ہے ۔ اسی شہر میں مقیم پاکستانی گلوکار و موسیقار سلمان احمد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان احمد نے کہا ”

دوستو پہلے میں آپ کو بری خبر بتاتا ہوں، میرے ڈاکٹر ابیلی کے مطابق میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہوں، بہت جلد میں اپنا ٹیسٹ کراؤں گا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے زکام جیسی شکایات ہیں، میں خود کو نیویارک میں آئسولیٹ کر رہا ہوں، باقاعدگی سے ہاتھ دھوتا ہوں، بھاپ لے رہا ہوں، گرم مشروبات کا استعمال بھی جاری ہے، میرے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ۔”قبل ازیں سلمان احمد نے بتایا تھا کہ ان کے بھتیجے سرجن ڈاکٹر عثمان کو گزشتہ ہفتے ہسپتال میں کورونا ہوا تھا۔ ڈاکٹر عثمان امریکی شہر فلاڈیلفیا کے آئن سٹائن ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا۔نادیہ جمیل نے کہا کہ اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں، اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور میں بہت مثبت محسوس کر رہی ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.