بارشیں اور سخت ژالہ باری۔۔!! رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سُنا دی

لاہور (نیوز ڈیسک ) رمضان المبارک کے دوران موسم اچھا رہے گا، زیادہ گرمی نہیں ہوگی، بارشوں کی پیشن گوئی کر دی گئی، آدھا رمضان اچھے موسم میں گزرے گا، مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آندھیوں سمیت بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب میں مئی کے ماہ میں بھی بارشیں ہونے

کی پیشن گوئی کی ہے، یوں امید ظاہر کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کا بیشتر حصہ اچھے موسم میں گزرے گا۔بتایا گیا ہے کہ اگلے مئی کے آغاز اور وسط میں بارشوں اور آندھی طوفان جیسے موسم کا امکان ہے۔ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آندھیوں سمیت بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔ مئی کے علاوہ آئندہ ہفتے بھی بادل چھائے رہنے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔یہاں یہ واضح رہے کہ رواں برس ملک میں سردی کی شدت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ شدت سے سردی پڑی، جبکہ اب تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم قدرے بہتر ہے۔ اپریل کے ماہ میں ملک کے میدانی علاقوں کا موسم بہت حد تک گرم ہو جاتا ہے، تاہم خاص کر پنجاب کے میدانوں علاقوں اور لاہور شہر میں موسم تاحال معتدل ہے۔ جبکہ دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں اب بھی کسی حد سردی کی شدت برقرار ہے۔ گزشتہ دنوں کچھ شمالی علاقہ جات میں اپریل کے ماہ میں غیر متوقع برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی اس تبدیلی کی بڑی وجہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جس سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جبکہ لاہور اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں موسم اب بھی معتدل ہونے کی ایک اور بڑی وجہ ملک میں نافذ لاک ڈاون بھی ہے۔ لاک ڈاون کے باعث فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے، جس سے موسم کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.