افسوسناک انکشاف : پاکستان کی مشہور خاتون مختاراں مائی کس خوفناک مرض میں مبتلا ہیں؟ نوعیت جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون ” مختاراں مائی” سے کون واقف نہیں ہے۔مختاراں مائی کے مطابق اُن کی لگن یہی ہے کہ میرے مجرموں کو سزا ملے اور میرے بچے پڑھ لکھ کر معاشرے کے عزت دار شہری بنیں اور ملک کی خدمت کریں۔ مختاراں مائی نے جس شخص سے شادی کی ہے وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔

وہ پانچ بچوں کے باپ کے ساتھ ساتھ عزم و ہمت کی مثال ہیں ۔ مختاراں مائی کے اپنی سوتن کے ساتھ معاملات کیسے ہیں ؟ اس حوالے سے انہوں نےکہا کہ مجھے کبھی اپنے شوہر کی پہلی بیوی سے کوئی شکایت نہیں رہی وہ خود بھی اور بچے بھی میرے پاس آ کر رہتے ہیں اور میں نے ان کو ہمیشہ عزت واحترام کے ساتھ رکھا ہے انسان خود اچھا ہو تو دوسرا بندہ جیسا بھی ہو وہ اچھا ہی سلوک کرتا ہے چاہے شروع میں ایسا نہ بھی ہو لیکن آپ کا مثبت رویہ دوسروں کو قائل کر ہی لیتا ہے مجھے جب عورتون کے عالمی دن پر بلاتے ہیں تو میں وہاں جا کر عورتوں سے مخاطب ہوتی ہوں تو ایک ہی بات کہتی ہوں کہ حالات سے مت گھبرائیں اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں ۔ مختاراں مائی کو صحت کے مسائل درپیش ہیں انہیں ہیپاٹائٹس کی شکایت ہے جگر کی حالت خاصی خراب ہے ان سے جب ہم نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ جی میں صحت کے مسائل سے گزر رہی ہوں میری کمر کی ہڈیاں ٹیڑھی ہو گئیں ہیں اس کے علاوہ جگر کی حالت اتنی خراب ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کروانے کا کہا ہے مگر میں نہیں کروا رہی کیوںکہ میرا ماننا ہے کہ جب تک میری زندگی ہے میں نے گزارنی ہے۔ باقی ان بیماریوں کا ملتان سے جو چھوٹا موٹا علاج ہو سکتا ہے وہ میں کروا رہی ہوں جگر کا عارضہ کافی سالوں سے ہے لیکن دوسری کئی ایک الجھنوں میں الجھ کر خود پر توجہ نہ دے سکی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.