اب بھی کہو ،کورونا وائرس اسرائیل کی سازش ہے…. اسرائیل میں کورونا سے کتنی اموات ہو گئیں؟تشویشناک خبر

تل ابیب (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کی وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور اس نے اسرائیل کی اہم ترین شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پاکستان سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔ورلڈاو میٹرز کے مطابق جمعہ کے روز

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 30 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں جمعہ کے روز 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے اہم رہنما سبرامنیم سوامی نے بھارتی مسلمانوں کو ہندووں سے کم درجے کا شہری قرار دے دیا ،امریکی ٹی وی سے بی جے پی رہنما کا انٹرویووزیراعظم عمران خان نے شیئر کر کے مودی سرکار کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے سبرامنیم کے انٹر ویو کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام میں لکھا آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی قیادت 21ویں صدی میں 200 ملین مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے یہودیوں کیخلاف اپنایا۔امریکی ٹی وی چینل وائس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں متنازع شہریت کے قانون کے حوالے سے بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامینم سوامی کا کہنا تھا کہ جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہوتی ہے وہیں پریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ملکوں میں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد ہوتی ہے وہ ممالک خطرات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آئین کے ا?رٹیکل 14 کی تشریح غلط کی جاتی ہے جس میں یقینی بنایا گیا ہے کہ برابری کے حقوق برابری والوں کو دیے جاتے ہیں۔اس پر خاتون اینکر نے سوال کیا کہ کیا مسلمان برابر نہیں ہیں؟ اس پر سبرامینم نے ڈھٹائی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، مسلمان نہ ہندوو¿ں کے برابر ہیں اور نہ ہی مساوی حقوق کے حق دار ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.