اناللہ وانا الیہ راجعون!!! پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں کتنی اموات ہوگئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد1625ہوگئی ہے ، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد593 اور سندھ508 تک جا پہینچی ہے۔ کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کےپی میں195 ، بلوچستان میں144،جی بی میں128 ، اسلام آباد میں 51،آزادکشمیرمیں6 کورونا کے مریض ہیں۔ کوروناکمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےباعث اموات18ہوگئیں اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد28 ہوچکی ہے۔ ملک میں گزشتہ رات 12بجےسے54نئےکیسزرپورٹ ہوئے ، پاکستان میں 58فیصدکیسزایران سےآئےزائرین کے باعث پھیلے جبکہ کورونا کے15 فیصدکیسز دیگر ممالک سے آنیوالے افراد کے باعث پھیلے۔ پاکستان میں کورونا کے 29 فیصد کیسز مقامی طورپرٹرانسمٹ ہوئے اور 414 اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں 783مریض زیرعلاج ہیں۔ یاد رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کریں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو کیسز کی تعداد اچانک بڑھ سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.