موسم گرما کرونا وائرس کا توڑ۔۔؟؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے خوش آئند پیشگوئی کر دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خشک موسم اور گرمی کرونا کے خلاف موافق ہیں لہٰذا محکمہ موسمیات کی جانب سے

موسم کے بارے میں ایسی پیش گوئی خوش آئند ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے کرونا پر کافی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی حکومتیں کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ جس میں شہریوں پر سب سے بڑی اور اہم ترین ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ حکومتی اقدامات اگر شہریوں کو گھر رکنے کا کہتے ہیں اور وہ نہیں رکتے تو حکومتی اقدامات کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 40 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہےگا۔ محکمہ موسمیات کی آفیشل ویب سائٹ موجود معلومات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر اآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.