وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔!!کھیلوں کی دنیا سے انتہائی بری خبر آ گئی

لندن (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے عفریت نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اس وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث

دنیائے ٹینس کا قدیم ترین ایونٹ ومبلڈن بھی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے باعث شائقین میں افسردگی پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے ٹینس کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹورنامنٹ 29 جون سے 12 جولائی تک لندن میں شیڈول تھا تاہم آل انگلینڈ کلب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایونٹ منسوخ ہونا ناگزیر ہے اور اب اسے منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے 2019ءمیں گھاس پر کھیلے جانے والے واحد گرینڈ سلم ومبلڈن کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا تھا جبکہ سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر ریکارڈ 8 بار یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔اگر ومبلڈن کو منسوخ کرنے کافیصلہ کیا گیا تو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن بھی ستمبر تک ملتوی کیا جاچکا ہے۔کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020ءکو ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا ہے جبکہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مختصر فارمیٹ کا ایونٹ اکتوبر 2020ءمیں آسٹریلیا میں ہونا ہے تاہم اگر ورلڈ کپ کا انعقاد ملتوی ہوا تو پھر ٹیموں کے شیڈول کے باعث ورلڈ کپ 2 سال بعد ہی ہوسکے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.