بچوں کی موجیں ختم۔۔!!! وزیر تعلیم نے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا، تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بچوں کی موجیں ختم ، وزیر تعلیم نے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا، تاریخ سامنے آگئی ۔۔۔بچوں کی موجیں ختم، پاکستان میں اسکول کھولنے کیلئے تجربے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پہلا تجربہ اسلام آباد میں کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سکول

کھولنے کیلئے ماڈل ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا تجربہ کیا جائے گا جس کی کامیابی کے بعد باقی صوبوں میں بھی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے تحت اسلام آباد میں سکول کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم تجرباتی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کر رہی ہے۔تجربے کے تحت ماڈل ایس او پیز پر عملدرآمد کروا کر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل ایس او پیز کے کامیاب ہونے کی صورت میں اس حوالے سے صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے ماہ 15 جولائی کو شیڈول اجلاس میں کیا جائے گا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کورونا وبا کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے میں ناکامی اور لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر کے تقریباً بیس فیصد نجی تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ اساتذہ کو بے روزگاری کے عفریت کا سامنا ہے۔ حکومت مناسب ایس او پیز کے تحت نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے جبکہ کرایوں، تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں مناسب ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ منگل کو ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش موجودہ سنگین صورتحال کے حوالے سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا آن لائن ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبائی عہدیداران سمیت معروف تعلیمی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے تمام تر دعوؤں کے برعکس ملکی تعلیمی نظام کو بہتر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.