لاہور کی حسینہ نے چن چڑھا دیا

لا ہو ر (ویب ڈیسک) لاہور کی حسینہ نے چن چڑھا دیا۔ عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی نے شرمناک کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ایک شہری ارشد کی پراسرار موت کی واردات میں ملوث اس کی سگی بیٹی اور بیوی

سمیت4 ملزمان گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے اندھی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عمر دراز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شہری ارشد کی پراسرار موت کو ٹریس کرکے اسے مرڈر کرنے کے جرم میں ملوث 4ملزمان جن میں بدقسمت شخص کی سگی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش سائرہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ میرے والد ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھے اس رنجش پر میں نے اپنے والد ارشد کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ماں ساجدہ کو بھی ساتھ ملا لیا۔ عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی نے شرمناک کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ایک شہری ارشد کی پراسرار موت کی واردات میں ملوث اس کی سگی بیٹی اور بیوی سمیت4 ملزمان گرفتار کر لیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *