مرنے سے پہلے خواب میں ‌کیا نظر آتا ہے

ہم سب کو خواب نظر آتے ہیں ‌اور سب کو یقین ہے کہ ایک دن ہمیں‌اس دنیا سے چلے جانا ہے . لیکن کیا آپ جانتے ہیں‌کہ جو شخص‌ طبی لحاظ سے مرنے کے قریب ہو اسے کس طرح ‌کے خواب دکھائے دیتے ہیں‌. تحقیق سے ثابت ہوا کہ ایسے لوگوں ‌کے خواب کچھ یوں‌ ہوتے ہیں ‌جن کی وجہ سے

ان کا خوف موت کے متعلق ختم ہونے لگ جاتا ہے اور وہ سمجھنے لگ جاتے ہیں‌ کہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں ‌اور ان میں ‌بھی مزید جینے کی امنگ باقی نہیں‌ رہتی . تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین نے 70 سال سے زائد ان مریضوں‌ سے جو کہ انتہائی نگہداشت میں‌ رکھے گئے تھے ان سے ان کے خوابوں ‌کے بارے میں ‌پوچھا اور اس کے بعد ان کے تاثرات لئے گئے . تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 88 فیصد مریضوں نے کم از کم ایک خواب کا ذکر کیا جن میں وہ موت کی جانب بڑھ رہے تھے یا خود کو مرا ہوا دیکھا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ تجربہ ذاتی طور پر معنی خیز اور جذباتی طور پر اطمینان بخش ہوتا ہے جو کہ مریضوں کو بالکل حقیقی لگتا ہے، حالانکہ ایسا منظر وہ اکثر خواب میں دیکھتے ہیں۔ دار اور دوست نظر آتے ہیں جبکہ کئی بار زندہ افراد بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کے بقول ‘ مرحوم افراد کو دیکھنا ذہنی طور پر زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوتا ہے. گویا ان کے پیاروں ‌کا نظر آنا ، خود کو مردہ دیکھنا ان کو ذہنی طور پر موت کے لئے تیار کرتا ہیں‌ جس کی وجہ سے وہ سکون محسوس کرتے ہیں‌.

Sharing is caring!

Comments are closed.