باکمال خاتون پکڑی گئی ۔۔۔۔ ایک ہی وقت میں کتنی شادیاں کر رکھی تھیں؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسانوں میں رنگ رنگ کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ د ھوکا دہی اور جھانسے بازی کے ایسے ایسے قصّے سُننے میں آتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر جاسوسی اور انٹیلی جنس سے منسلک لوگ ہی ایسا کام سرانجام دیتے ہیں ۔

دو مختلف ناموں اور شناخت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں تاکہ اُن کا ہمیشہ پردہ قائم رہے۔مگر چند لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دغا بازی اور فراڈ کی کارروائیاں انجام دینے کی خاطر دو مختلف شناخت کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔ دوہری شناخت والے زیادہ تر جرائم پیشہ افراد کا تعلق مرد ذات سے ہوتا ہے۔ تاہم دُبئی میں ایک ایسی باکمال خاتون پکڑی گئی ہے جو دوہرے ناموں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ اس خاتون کا تعلق کویت سے بتایا جا رہا ہے۔خاتون کی ہوشیاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنے دو دو شناختی کارڈز بنوا رکھے تھے اور پھر بیک وقت دو افراد سے مختلف ناموں سے شادی رچا رکھی تھی۔خاتون کے دونوں خاوند اس بات سے ہمیشہ بے خبر ہی رہتے ہیں کہ اُن کی بیوی اکیلی اُن کی نہیں، بلکہ مشترکہ ہے اور ایک ہی وقت میں دو دو ازدواجی زندگیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ خاتون کی چالاکی کی انتہا ابھی ختم نہیں ہوئی۔ کویتی خاتون اپنے دونوں مختلف ناموں سے دو الگ الگ اداروں میں ملازمت کر رہی تھی۔ یہاں تک کہ اُس نے غیر قانونی طور پر دو مختلف ہاؤسنگ قرضے بھی حاصل کر لیے تھے۔

یہ شاید اماراتی تاریخ کی واحد خاتون ہے جو بیک وقت دو، دو سوشل الاؤنسز بھی حاصل کر رہی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون نے کئی سالوں سے دوہری شناخت والا ڈراما رچا رکھا تھا اور اپنے دونوں شوہروں سمیت اماراتی حکام کو بھی چکمہ دیتی آ رہی تھی۔ کافی عرصہ بعد حکام کو شک ہوا اور اُس کے دونوں مختلف شناختی کارڈز کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ دونوں میں موجود تصاویر میں دکھائی دینے والی خاتون میں بے پناہ مشابہت ہے۔تحقیقات کی گئیں تو خاتون کا بھانڈا پھُوٹ گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے خاتون کو جعلسازی اور بیک وقت دو شوہروں سے شادی رچانے اور دیگر الزامات کے تحت 7 سال قید کی سزا سُنا دی۔ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب خاتون کے دونوں شوہروں کو حقیقت پتا چلی تو اُن پر جیسے صدمے کی سی کیفیت طاری ہو گئی، دونوں کو خاتون کے بارے میں اس انکشاف پر یقین ہی نہ آیا، مگر جب حکام کی جانب سے دستاویزات سامنے آئیں تو بُری طرف احمق بنائے جانے کے خیال نے ان پر شدید غم و غصے کی کیفیت طاری کر دی۔ واضح رہے کہ دنیا میں ایسے بڑے عجیب وغریب واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.