60 سالہ شیاوفینگ 15 سالہ ‌خوبرو لڑکی کیسے بن گئی ؟ جانئیے

لیاؤننگ، چین سے تعلق رکھنے والی شیاؤ فینگ ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھیں۔ اس بیماری کے باعث وہ لڑکپن میں ہی 60 سال سے زیادہ عمر کی دکھائی دینے لگیں۔ شیاؤفینگ کے بارے میں خبریں پچھلے سال سے چینی میڈیا میں آ رہی ہیں، جو 15 سال کی عمر میں بہت بوڑھی دکھائی دینے لگی تھیں۔شیاؤفینگ کو پروجیریا نامی بیماری تھی۔ اس بیماری کی علامات اس وقت ظاہر ہوئیں جب شیاؤفینگ صرف ایک سال کی

تھیں۔جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھتی گئی، اپنے چہرے مہرے سے وہ بڑی عمر کی خاتون لگنے لگی۔ اُن کی شکل و صورت کےباعث سکول میں ساتھی بچے اُن کا مذاق اڑاتے، جس کی وجہ سے انہیں سکول چھوڑنا پڑا۔شیاؤ فینگ کی غمزدہ کہانی نے انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں کے دل پگھلا دئیے۔اُن میں سےبہت سے افراد نے عطیہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بے چاری لڑکی اپنی اصل عمر کے مطابق نظر آ سکے۔شیاؤفینگ نے 15 سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیاتھا اور گھر میں رہ کر خاندان کے پرندوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں۔ انہیں امید تھی کہ کسی دن حالات بدلیں گے وہ پھر سے سکول جا سکیں گی۔شیاؤفینگ کےحالات جان کر چین کے بہت سے مخیر حضرات نے عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔اُن کے علاج کا اصل تخمینہ 5 لاکھ یوان (72 ہزار ڈالر) لگایا گیا لیکن شین یانگ سن لائن پلاسٹک سرجری ہسپتال کےڈائریکٹر شی لنگزی نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے علاج کی فیس کا 70 فیصد معاف کر دیا ہے۔20جنوری کو 15 سالہ شیاؤفینگ نے ایک پریس کانفرنس میں پلاسٹک سرجری کے بعد اپنا چہرہ دنیا کودکھایا۔ پریس کانفرنس میں شیاؤ فینگ نے بتایا کہ وہ خود کو وجد کی حالت میں محسوس کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر کے ڈاکٹر بنیں گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *