بڑی خبر : پاکستانیوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا مگر کس کام میں؟جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

ریاض(ویب ڈیسک) عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی یا پھر کررہے ہیں جن میں پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کے اعداد وشمار جاری کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمرہ سیزن

کے آغاز سے لے کر اب تک 29 لاکھ 13 ہزار 170 ویزے جاری ہوئے اور 25 لاکھ کے قریب زائرین سعودی عرب پہنچے، جن میں پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد میں سے پاکستانیوں کی اب تک کی تعداد 6 لاکھ ایک ہزار 880 تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث پاکستان سرفہرست آچکا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بعد زیادہ تعداد میں عمرہ کرنے والوں کا تعلق انڈونیشیا سے ہے، جن کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 894 ہے۔ تیسرے نمبر پر انڈین، چوتھے نمبر پر مصری اور پانچویں نمبر پر ملائیشین ہیں۔مسجد نبویﷺ میں دو پاکستانی عمرہ زائرین کی زندگیاں بچ گئیں۔خیال رہے کہ یہ تعداد عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر جمعہ 17 جنوری تک کے ہیں۔واضح رہے کہ مسلمانوں کی عبادات میں سے عمرہ اور حج کو بڑی فضیلت حاصل ہے، اسی لیے دنیا بھر سے مسلمان سعودی عرب کا دورہ کرتے اور روضہ رسول ص پر حاضری دیتے ہیں اور عمرے کے فرائض انتہائی ادب واحترام اور مذہبی عقیدت سے ادا کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر سال جنوری میں گندم کی طلب بڑھ جاتی ہے، بزدارحکومت نے دسمبرمیں ہی گندم کا کوٹہ بڑھا دیا تھا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے باقاعدہ سازش کی گئی، بزدار حکومت نے 15 فلور ملز کے لائسنس معطل کیے،15 کروڑ جرمانہ کیا، ایساسافٹ وئیر تیار کیا ہے جس سے فلورملز، ڈیلرز کا چیک اینڈ بیلنس ہوگا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، پنجاب سے کے پی میں آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے چوکیاں قائم کی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار نے بڑکیں مارے بغیر، شعروشاعری کے بغیر پنجاب کی خدمت کی، شہباز شریف کا بیٹا اور دیگر رشتےدار بھی عملاً وزیراعلیٰ بنے ہوئےتھے، شہبازشریف اورانکی آل اولاد 56 کمپنیوں کے ذریعے مال بناتے رہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، جہانگیر ترین اتحادی دوستوں کو اکٹھا کرنے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے حکومت کو نقصان پہنچے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.