بریکنگ نیوز: گرین سگنل آگیا ، عمران خان سے ترین گروپ کی ملاقات کب ہونیوالی ہے ؟ شاندار خبر

بریکنگ نیوز: گرین سگنل آگیا ، عمران خان سے ترین گروپ کی ملاقات کب ہونیوالی ہے ؟ شاندار خبر۔۔۔۔اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے

ارکان پارلیمنٹ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست موصول ہوگئی ہے۔درخواست پر 30سے زائد اراکین کے دستخط موجود ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم انہیں ملاقات کیلئے وقت دیں۔ذرائع کے مطابق چھ سے سات

ارکان کے وفد کی رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء وزیر اعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کے معاملے پر بات کرینگے تاکہ انکے تحفظات کو سن کر معالے کا کوئی مناسب حل نکالا جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے حامی بھر لی گئی ہے اور رواں ہفتہ منگل یا بدھ کو بنی گالا میں ملاقات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے،جہاں مناسب بندوبست کر لیا گیا ہے،اس حوالہ سے جہانگیر ترین گروپ کے وفد کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.