بارشوں کا بڑا سلسلہ کب ملک میں داخل ہونے والا ہے؟؟؟ محکمہ موسمیات نے شاندار پیشگوئی کردی

کراچی (ویب ڈیسک ) اس وقت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور لوگ بارش کی دعائیں کر رہے ہیں۔ کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو نڈھال کررکھا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں پارہ چالیس ڈگری کو بھی چھو چکا ہے لیکن اب

محکمہ موسمیات نے شاندار پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں 20 جون سے بارشوں کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جون کے بعد کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس وقت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور لوگ بارش کی دعائیں کر رہے ہیں۔ کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو نڈھال کررکھا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو چکا ہے، کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ جذوی لہر جمعے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ایسے میں محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر دی ہے کہ کراچی میں پری مون سون سسٹم کے تحت 20 جون کے بعد صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ امسال مون سون کے موسم کی بارشیں یکم جولائی سے سے پہلے متوقع ہیں اور مون سون کا یہ سلسلہ یکم جولائی سے ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا جبکہ کراچی میں بھی مون سون کے کئی اسپیل بارش کا سبب بنیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.