پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کارنامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ پشاور زلمی کے اونر اور ہائیر کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو، جاوید آفریدی نے رواں سال الیکٹرک گاڑیوں کے 2 نئے ماڈل متعارف کروائے ہیں۔ جو کہ ایم جی زیڈ ایس ای وی اور ایم جی ایچ ایس کے نام سے، جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنا یہ پیغام جاری کیا۔

ایم جی زیڈ ایس ای وی پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹریکل گاڑی ہے۔ اس سے قبل جاوید آفریدی ٹوئٹ کے ذریعے مذکورہ گاڑی کے فیچرز کے بارے میں بتا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے کہا ہے، کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تیل کی مد میں سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت کا باعث ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے تیل کی سالانہ 2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ اس سے پاکستان میں تیل کی کمی بھی پوری ہو جائے گی واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے، نئی پالیسی سے زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گزشتہ برس 5 نومبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کی منظوری بھی دی، کابینہ کی جانب سے 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا۔ کہ دنیا میں 20 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ کے باعث ہے، جب کہ پاکستان میں 40 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.