آج رات کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

آج رات کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی۔۔۔۔پشاور(ٹوڈے نیوز)خیبر پختونخواہ سے پنجاب کے

شمالی اور مغربی علاقوں تک اس وقت گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پاک افغان سرحد بشمول کرّم، پاراچنار سمیت پاک افغان سرحد پر گرج چمک کے طوفان موجود ہیں۔ آج رات پشاور، مردان،

نوشہرہ، بنّوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں گرد یا گرج چمک کے طوفان متاثر کر سکتے ہیں جن سے بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ صبح کے اوقات میں، شمالی اور وسطی پنجاب میں بھی گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جبکہ 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 70 کلومیٹرز تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.