پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک( وفاقی حکومت کا بیوروکریسی کی اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا بطورسیکرٹری نارکوٹس تعیناتی کا فیصلہ، وزیرمملکت برائے انسداد منشیات اپنی وزارت کے سیکرٹری سے ناراض، سیکرٹری نارکوٹکس امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان، تفصیلات کے

مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی اپنی وزارت کے سیکرٹری سے ناراض ہیں۔انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا بطورسیکرٹری نارکوٹس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے ڈی خواجہ اس سے قبل سندھ کے آئی جی بھی رہ چکے ہیں۔ جنھیں حکومت سندھ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا کیونکہ انکے مطابق وہ حکومت سندھ کے حساب سےکام نہیں کررہے تھے۔سیکرٹری نارکوٹکس امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سندھ میں تعینار سینئر بیوروکریٹ ناہید ایس درانی کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا جا سکتا ہے۔امجد جاوید سلمی اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی تعینات رہے ہیں۔ اسکے علاوہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عامر اشرف خواجہ کو بھی تبدیل کیا جائیگا۔ سابق آئی جی کیپٹن رٹائرڈ عارف نواز خان کو آئی جی موٹر وے بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، اسٹیبلیشمنٹ ڈوژن نے تبادلوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوا دی گئی ہے۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے تھے۔رحمان شاہ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر پاپولیشن‘ سیکریٹری داخلہ جواد اکرم کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن‘ مومن جان کو سیکریٹری ٹو گورنر گلگت بلتستان‘ سیکریٹری خوراک برھان آفندی کو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ‘ آصف اللہ خان کو سیکرٹری محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت گلگت بلتستان جبکہ سابقہ سیکرٹری سیاحت و کھیل ثقافت راجہ فضل خالق کو سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی رندوا کو سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان تعینات کرکے محکمہ سروسز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.