کرونا کی وجہ سے مرنے والی ہوں۔۔۔ جمائما خاںنے ایسا پیغام جاری کردیا کہ پوری دُنیا افسردہ ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس اب سینکڑوں لوگوں کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس عالمی وبا بن چکا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔کرونا وائرس سے اب تک چین کے علاوہ دیگر 200 کے قریب کئی ممالک میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ایران کے سابق سفیر برائے ویٹی کن سٹی اور نامور مذہبی رہنماہادی خسروشاہی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ ترک خبررساں ادارے انادولونے ایران کی نیم سرکاری خبرایجنسی تسنیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اکیاسی سالہ ہادی خسروشاہی کاانتقال ایران کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ہادی سمیت اس وقت ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں جبکہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں اور زیر علاج ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے وہ اس وائرس کی وجہ سے شہروں کے باہم روابط ختم نہیں کریں گے۔اور ہر شخص کو انفرادی حیثیت میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔اگر مجموعی لحاظ سے دیکھا جائے تو اس وقت دنیا بھرمیں ہزاروں افراد اس وائرس سے متاثرہوکر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 4300ہوگئی ہے، حکام کے مطابق چین میں 78,000افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ معروف شخصیات بھی کرونا وائرس سے متعلق اپنے ردم عمل کا اظہار کر رہے ہیں،کچھ شخصیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیے۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرونا وائرس سے اس حد تک لاپرواہ ہوں کہ اپنے دوستوں کے گروپ میں اس بیماری سے سب سے پہلے مرنے والی میں ہوں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.