کھیل کی دنیا سے افسوسناک خبر۔!! مایہ ناز شخصیت کورونا وائرس کا شکار ، جان کی بازی ہار گئے

میڈریڈ (ویب ڈیسک) ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانزLorenzo Sanz کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ۔ اسپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی ، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سانز 1995سے 2000تک کلب کے صدر رہے،

ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا ۔کرونا وائرس سے کھیلوں کے میدان میں پہلی شخصیت کی موت واقع ہو گئی، اسپینش فٹبال لیگ ریال میڈرڈ کے76سالہ سابق صدر لورینزو سانز چل بسے۔ لورینزو سانز کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر کی، ریال میڈرڈ کے سابق صدر 1995 سے 2000 تک اس عہدے پر رہے۔ ان کے انتقال پر فٹبال پلیئزز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ فینز نے بھی ان کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.