کون کہتا ہے سردیاں چلی گئیں ہیں؟؟؟ ملک کے کن شہروں میں بادل جم کر برسنے والے ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشن گوئی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں اس بار معمول سے طویل سردیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں جس کی ایک بڑی وجہ ملک کے طول و عرض میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشیں ہیں۔ اب محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں (آج) بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود راور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں چترال، دیر،کوہاٹ، مردان، میرکھانی، سیدوشریف ،پشاور، کالام،کرم، ایبٹ آباداورما نسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ میں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جہلم، اٹک اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان 52، بنوں 28 ، پتن 24، دیر (لوئر 22 ، بالائی 18)، پاراچنار 20 ، کالام 15، میرخانی ، چترال 12 تحت بائی 13، پشاور (سٹی 11، ایئر پورٹ 02) ، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 07، بارکھان 28 ، ژوب 26 ، کوئٹہ (ایس ایم 16 ، پی بی او 06)، سبی 10 ، قلات 09 ، پنجگور 03، تربت، نوکنڈی 01، بھکر 26 ، اٹک 18، لیہ 15، مری 16، اسلام آباد (ایئر پورٹ 08، سیدپور، زیڈ پی، گولڑہ 06، بوکرا 05) راولپنڈی (چکلالہ 06، شمس آباد 05)، جہلم، چکوال، جوہرآباد 04، گجرات 03، نورپور تھل، ڈی جی خان 02، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور 01، مظفرآباد (ایئر پورٹ12، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ11، کوٹلی 08، راولاکوٹ 04 اور جیکب آباد ایک ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.