وزیراعظم کا کہا حرف با حرف درست ثابت۔۔۔9 ارب ڈالرز کی مالیت کےکونسےبڑےمنصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی؟ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دے دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم ایل 1پراجیکٹ کی فزیبلیٹی تیار کر لی گئی ہے اور ریلوے سسٹم کی بہتری کے لئے 9 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجو دہ

حکومت نے تمام صوبوں کے لئے اقتصادی زونز قائم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے سماجی تحفظ کی ڈویژن کام کر رہی ہے اور غریب اور مستحق خاندانوں کے احساس پروگرام کے لئے 192 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے کامیاب جوان پراجیکٹ کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ سکل ایجوکیشن کے لئے 30 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے پانچ لاکھ افرادکو فائدہ ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مستحکم بنانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت کا بیوروکریسی کی اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا بطورسیکرٹری نارکوٹس تعیناتی کا فیصلہ، وزیرمملکت برائے انسداد منشیات اپنی وزارت کے سیکرٹری سے ناراض، سیکرٹری نارکوٹکس امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی اپنی وزارت کے سیکرٹری سے ناراض ہیں۔انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا بطورسیکرٹری نارکوٹس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے ڈی خواجہ اس سے قبل سندھ کے آئی جی بھی رہ چکے ہیں۔ جنھیں حکومت سندھ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا کیونکہ انکے مطابق وہ حکومت سندھ کے حساب سےکام نہیں کررہے تھے۔سیکرٹری نارکوٹکس امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سندھ میں تعینار سینئر بیوروکریٹ ناہید ایس درانی کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا جا سکتا ہے۔امجد جاوید سلمی اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی تعینات رہے ہیں۔ اسکے علاوہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عامر اشرف خواجہ کو بھی تبدیل کیا جائیگا۔ سابق آئی جی کیپٹن رٹائرڈ عارف نواز خان کو آئی جی موٹر وے بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، اسٹیبلیشمنٹ ڈوژن نے تبادلوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوا دی گئی ہے۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے تھے۔رحمان شاہ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر پاپولیشن‘ سیکریٹری داخلہ جواد اکرم کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن‘ مومن جان کو سیکریٹری ٹو گورنر گلگت بلتستان‘ سیکریٹری خوراک برھان آفندی کو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ‘ آصف اللہ خان کو سیکرٹری محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت گلگت بلتستان جبکہ سابقہ سیکرٹری سیاحت و کھیل ثقافت راجہ فضل خالق کو سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی رندوا کو سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان تعینات کرکے محکمہ سروسز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.