دیر آید ، درست آید۔۔۔!!! میڈیا ورکروں کی سُنی گئی ، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان ، ہر طرف خوشیاں پھیل گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑا اقدام کیا ہے ۔ گورنمنٹ اشتہارات سے متعلق مجوزہ پالیسی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے

میں وزارت اطلاعات و نشریات کو جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ سرکاری اشتہارات کا اجرا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور میڈیا ہاؤسز کی جانب سے میڈیا ورکرز کے واجبات کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا، ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کے لیے وزارت اطلاعات کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی، وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ ہدایات وزارت اطلاعات کو بھجوا دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایک طویل مدتی پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کا وقت آگیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا تنظیموں اور مالکان سے مل کر تنخواہوں کا مسئلہ حل کروائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے بڑا اقدام کیا، گورنمنٹ اشتہارات سے متعلق مجوزہ پالیسی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.