بس بہت ہوگیا۔۔۔!!! عمران خان نے قوم کو ایک اور سرپرائز دے دیا، مریم نواز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت کی جانب سے مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ، نیب کی درخواست کے بعد وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کی صاحبزادی کا نام اگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے درخواست وزارت داخلہ

کو بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کا جائزہ لیا۔ نیب نے درخواست کی تھی کہ مریم نواز کا بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام پھر سے ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ اب کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست بھیج دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکلوانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، ان کا نام اگست 2018 سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے جس کی وجہ سے وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتیں۔خیال رہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ عدالتی احکامات کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ کی تحویل میں ہے. نیب نے مریم نواز کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ضمانت منظور ہونے پر وہ بیرون جاسکتیں. اسی خدشے پر لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.