بریکنگ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ کے سر کی کتنی قیمت مقرر کر دی گئی ، اعلان کس اسلامی ملک سے ہوا ہے ؟ جانیے

تہران (ویب ڈیسک)ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق ایران کےایک قانون ساز رکن اسمبلی احمد حمزہ نےنے کہا ہے کہ جو کوئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرے گا اسے 30 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی اس پیشکش کا اصل مقصد شہید جنرل قاسم سلیمانی

کے قتل کا بدلہ لینا ہے یہ پیشکش انہوں نے کرمان کے لوگوں کی طرف سے کی ہے جو کہ جنرل سلیمانی کا آبائی علاقہ ہے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق ایران کے ایک قانون ساز احمد حمزہ کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرے گا اسے 30 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کون ادا کرے گا۔ کرمان میں ہی جنرل سلیمانی کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور یہی ان کی آخری آرام گاہ بھی ہے۔واضح رہے کہ جنرل سلیمانی کو امریکا نے 3 جنوری کو بغداد ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں قتل کیا تھا جس کی وجہ سے ایران کے لوگوں میں امریکا کے خلاف کافی غم و غصہ موجود ہے کیونکہ جنرل سلیمانی ایران میں کافی مقبول تھے۔اس کے بعد ایران نے نہ صرف امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا بلکہ عراق میں موجود امریکا کے دو فوجی اڈوں پر میزائل حملہ بھی کیا جس پر پہلے تو امریکی صدر نے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کے تردید کردی لیکن بعد میں امریکا نے ایرانی حملے میں فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.