بریکنگ نیوز: بے روزگاری کا مکمل طور پر خاتمہ۔۔۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان نےسٹیٹ بنک اور وزارتِ خزانہ کو فری لانسرز،تعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار کمانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کردی،ترسیلات زر کی موجودہ پانچ ہزار ڈالر کی حد میں اضافے کرنے کیش آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پر ٹیکسز میں رعایت

کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ،، ای کامرس پالیسی ،، پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،وزیرِ اعظم کو پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،کامرس ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے، چھوٹےاوردرمیانےدرجے کےکاروبارکےفروغ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور ملکی برآمدات کے اضافے میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ای کامرس پالیسی انتہائی ممدو معاون ثابت ہوگی اور یہ پالیسی کاروباری برادری اور نوجوانوں کے لئے ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ منظور شدہ ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلامشاورت کی جا چکی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے نہ صرف پالیسی کا خیر مقدم کیا گیا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کے حوالے سے روڈمیپ پر بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کے لئے جامع اور مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہےجس میں ای کامرس ایکسپورٹ پلیٹ فارم کی تشکیل پر کام جاری ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مرچنٹ پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ جہاں برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کی سہولت کاری ہو وہاں اندرون ملک کاروباری برادری کے لئے بھی آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ ای کامرس کے تحت مصنوعات کی با آسانی اور سستی نقل و حمل کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے پاکستان پوسٹ کو ہدایت کی کہ پاکستان پوسٹ کے نظام میں اندرون و بیرون ملک مصنوعات کی ترسیل کے لئے ٹریکنگ سسٹم اوربین الاقوامی معیار کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان پوسٹ کے وسیع و جامع نیٹ ورک کو ای کامرس کے فروغ کے لئے برے کار لایا جا سکے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.