بیرون ملک پاکستانیوں کی موجیں ۔۔ باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کیلئے بھی گاڑی بھیج سکیں گے ،اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

بیرون ملک پاکستانیوں کی موجیں ۔۔ باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کیلئے بھی گاڑی بھیج سکیں گے ،اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے۔۔۔۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک

رضا باقر کا کہنا ہے کہ روشن پاکستان کے تحت اپنی کارایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت سمندرپار پاکستانی باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کے لئے گاڑی بھیج سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے سلسلے میں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ہماری کوشش رہی کہ آسانی پیدا کریں، آسانی پیدا کریں کہ سمندرپار پاکستانی آسانی سے رقم جمع کرا سکیں۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن پاکستان کے تحت نئے منصوبے لائیں گے، روشن پاکستان کے تحت اپنی کار

ایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت سمندر پار پاکستانی باہر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی کے لیے گاڑی بھیج سکتے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں، روشن پاکستان کے ذریعے مالی رسائی دی گئی ، اپنے مالی نظام کو ایسے بدلنا ہے جو عام آدمی کو

سپورٹ کرسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے ، مالیاتی نظام میں ان کے لیے آسانیاں کرنی ہیں جن کی اب تک رسائی نہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *