عُثمان بُزدار کا استعفیٰ۔۔۔!!! پنجاب اسمبلی سے اچانک بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمےکی قلعی کھول دی،

دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے، پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300 فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں 16 ماہ کے دوران حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آئی، عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی ناممکن بات ہو گئی، رشوت دینے کے باوجود شہریوں کے جائز کام بھی نہیں ہو رہے، وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومتی ٹیم نے اتحادی جماعت ایم کیوایم کو منا لیا ہے، حکومت نے خالد مقبول صدیقی کا استعفا منظورنہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خالد مقبول صدیقی کی جلد وزیر اعظم سے بھی ملاقات کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے اتحادی جماعت ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیوایم کے مطالبات کو حل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کوکابینہ کا حصہ رہنے کیلئے منا لیا ہے، حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم کے ساتھ مل بیٹھ کر کئی ایشوز حل کرلیے ہیں۔ جب تک بات فائنل نہیں ہوجاتی تب تک خالد مقبول صدیقی کا استعفا منظورکیا جائے گا اور نہ ہی ان کی جگہ کسی اور کو وزیر بنایا جائے گا۔بہت جلد وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیوایم وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی۔ آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔ واضح رہے ایک طرف ایم کیوایم حکومت کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، جبکہ ساتھ ساتھ وزیراعظم اور حکومت کی کارکردگی پر تنقید بھی کررہی ہے۔ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے پریشانی کا باعث قرار دے دیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.