خاتون کے پیر کے انگوٹھے چوسنے کے لئے چھپ کر گھر میں داخل ہونے والا دنیا کو انوکھا چور، جب پکڑا گیا تو جانیے کیا انکشاف کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خاتون کے پیر کے انگوٹھے چوسنے کے لئے چھپ کر گھر میں داخل ہونے والا دنیا کو انوکھا چور، جب پکڑا گیا تو جانیے کیا انکشاف کیا؟ چور کسی گھر میں گھستے ہیں تو کیا کرنے کے لیے؟ ہر شخص اس کا جواب جانتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔

کہ امریکہ میں ایک چور اس لیے خاتون کے گھر میں گھس گیا تاکہ سوتے میں اس خاتون کے پیروں کے انگوٹھے چوس سکے۔ دی مرر کے مطابق اس انوکھے چور کا نام رچرڈ مائیکل ہے جس کی عمر 29سال ہے۔ اس کے خلاف کیلیفورنیا کی ایک خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ ”ملزم رات کو میرے گھر میں گھس آیا اور جب میں سو گئی تو اس نے میرے پاﺅں کے انگوٹھے چوسنے شروع کر دیئے اور میرے شور مچانے پر گھر سے بھاگ گیا۔“ پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم واقعے کے روز اس علاقے کے دیگر گھروں میں بھی جھانکتا رہا تھا تاہم اسے کسی اور گھر میں داخل ہونے کا موقع نہیں ملا۔ خاتون کے انگوٹھے سے ملزم کے لعاب کے نمونے کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن سے اس کے جرم کی تصدیق ہو گئی ہے۔“ عدالت نے رچرڈ کو مجرم قرار دے دیا ہے اور اسے 5اپریل کو سزا سنائی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے 2سے پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *