مِیرا، رابی پیر زادہ اور حریم شاہ کو بھول جائیں۔۔۔!!!! مشہور پاکستانی اداکارہ ’ علیزے شاہ ‘ کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ انتہائی شرمناک تصاویر وائرل ہوگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان اس وقت حریم شاہ کی متنازعہ تصاویر اور ویڈیو ز کو لے کر ورطہ حیرت میں ڈوبے ہوئے تھے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ علیزے شاہ کی متنازعہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شوبز اور فیشن انڈسٹری

سے وابستہ نجی ویب سائٹ ” شوبز اینڈ نیوز” پیج پر کچھ اداکاراؤں کی متنازعہ تصاویر وائرل کی گئیں ہیں، ان تصاویر کے ساتھ نجی ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصاویر مشہور پاکستانی اداکارہ ” علیزے شاہ” کی ہیں جو کہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موج مستی کر رہی ہیں اور دونوں ہی ایک گاڑی میں موجود ہیں۔ ابھی تک معروف اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے ان تصاویر بارے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہوں نے ان تصاویر کی تردید یا تصدیق کی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ہلچل مچا رکھی ہے جبکہ مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکی منجمد اکاؤنٹس بحالی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، فریال تالپور کا فیصلہ 20 مارچ کو جبکہ سابق وزیراعظم کی درخواست پر18 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کے اکاؤنٹ قانون کے مطابق منجمد کئے گئے ، درخواست میرٹ پرپوری نہیں اترتی ،اربوں روپے کی ٹرانزکشن ملزمان کی مرضی سے کی گئی۔ فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ فریال تالپور کے بے نامی نہیں بلکہ ذاتی اکاؤنٹ ہیں ، انکوائری کی منظوری سے پہلے اکاؤنٹ منجمد کرنا خلاف قانون ہے ۔ جج نے فریال تالپور کے اکاؤنٹ میں جعلی اکاونٹ سے رقم منتقلی کا پوچھا تو وکیل نے بتایاکہ فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹ میں ایک روپیہ بھی جعلی اکاؤنٹس سے نہیں آیا۔ دوسری جانب نندی پور پاور پروجیکٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پرفیصلہ نہ سکا ۔ جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہاکہ تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہوچکے ،18مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *