اِنا للہ واِنا الیہ راجعون۔۔!! پیارے افضل انتقال کرگئے، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خلیل الرحمان قمر کو حالیہ دنوں میں ان کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” سے کافی شہرت ملی۔ اس ڈرامہ سے پہلے ان کے ہی لکھے ہوئے ڈرامہ سیریل “پیارے افضل” نے بھی مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ اب ایک خبر کے مطابق

ڈرامہ “پیارے افضل ” کے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر آگئی ہے۔ خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ میرا جگری یار، افضل، جس کے نام پر میں نے ڈرامہ سیریل ” پیارے افضل ” تحریر کیا تھا اور وہ پوری دُنیا میں مشہور بھی ہوا تھا وہ اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہے، میری تمام دیکھنے اور سننے والوں سے درخواست ہے کہ اسکے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرما دے۔ تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ ان کے قریبی دوست جن کے نام پر انہوں نے ” پیارے افضل ” نامی ڈرامہ تحریر کیا اور اس ڈرامہ نے کامیابیوں کے جھنڈے بھی گاڑھے وہ اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں، یہ خبر انہوں نے خود نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دی، ساتھ ہی انہوں نے سامعین اور ناظرین سے درخواست بھی کی کہ انکے قریبی اور پیارے دوست کے لیے دعا مغفرت بھی کر دیں۔ خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ” پیارے افضل ” نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر نومبر 2013 پر نشر کیا گیا تھا ،اس ڈرامے نے بھی حالیہ ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو” کی طرح مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، اس ڈرامے نے بھی کئی ایوراڈ اپنے نام کیے تھے۔ اس ڈرامہ میں حمزہ علی عباسی، عائزہ خان،سوہائی علی ابرو،ثنا جاوید،صبا حمید،فردوس جمال ،صبا فیصل اور انوشے عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *