سرکاری ملازمین زرا تیاری کرلیں۔!!! اپریل کی کس تاریخ سے چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا؟ انتہائی اہم خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے 20 اپریل سے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق تمام محکموں کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو 20 اپریل کو اپنے دفاتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کریں

تاکہ معمولات زندگی کو رفتہ رفتہ بحال کیا جاسکے اور بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے دفاتر میں حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں ذرائع کے کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کردیا گیا جائیگا تمام محکموں کے سیکرٹریز کو کہا جائیگا کہ وہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مراسلہ جاری ہوگیا تو 20 اپریل سے دفاتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جائیگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا ٹیسٹ کی یومیہ صلاحیت 10ہزار تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔ صحتیاب ہونیوالوں کے پلازمہ سے تشویشناک مریضوں کےعلاج کیلئے اقدامات جاری۔ 8نئی لیباٹریوں کے قیام کا کام آخری مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز صوبائی دارالخلافہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جان لیوا کورونا سے متاثر دو بچوں کی ایمبولینس میں بیٹھے گھر سے ضروری سامان بشمول قرآن شریف ہاتھ میں پکڑے ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیر گردش تھی۔ والد سے بچوں میں لگنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر سختی سے اختیار کرنے پر زور دیا جارہا تھا کہ بچے اپنی والدہ سے دور ایک ایسے مقام پر جارہے ہیں جہاں ملاقات کا بھی کوئی امکان نہیں۔ کورونا سے متاثر ان بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں کہ ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ایکشن میں آئے اور بچوں کو کورونا سے لڑنے کے لیے حوصلہ اور ہمت دینے کے لیے پھول، چاکلیٹس، کھلونے اور ٹیبس بطور تحفہ بھجوائے۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو میو اسپتال میں ان کے والد کے ساتھ ایک الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔حکومتِ پنجاب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق بچوں کی صحت کےحوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مسلسل آگاہ رکھاجائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.