شدید گرمی سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا یا نہیں ؟ حتمی اور فیصلہ کن خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) چئیرمین کورونا ایڈوائزری ڈاکٹر شوکت محمود نے کہا ہے کہ موسم گرما کا کورونا وائرس کے ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان گرمی سے نہ جوڑیں، گرم موسم کا وائرس ختم

ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر شوکت محمود نے کہا ہے کہ ثنا مکی کے استعمال سے بہت سے لوگ ڈائیریا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کے حوالے سے شہری سنے سنائے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ممکن ہے کہ بڑوں شہروں سے وائرس چھوٹے شہروں میں منتقل ہوجائے۔دوسری جانب نمائندہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹرجمشید نے کورونا اور مویشی منڈی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے 15 دن پہلے مویشی منڈی لگے گی، مویشی منڈیاں شہر سے دور مقامات پر لگائی جائیں گی۔نمائندہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹرجمشید کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں زیادہ عمر اور بچوں کا داخلہ بند ہوگا، چھوٹی چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رش کم رہے۔ دوسری جانب ماحول محفوظ بنانے کیلئے وزیراعظم سرگرم ، ملک بھر میں پندرہ نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے کہا نیشنل پارک چلانے کے لئے حکمت عملی طے کرنا خوش آئند ہے، ساتھ کہا ہے کہ ہم ایسی سیاحت نہیں لے کر آ رہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کے دوران ملک میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کرت ہوئے کہا پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا، ہم ایسی سیاحت نہیں لا رہے جو سارے علاقے کو تباہ کرے۔ پروٹیکٹڈ ایریا کے آغاز سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا ہے آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحولیات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لئے بڑا قدم ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.