بریکنگ نیوز:دیامر اور بھاشا ڈیم کے بعد حکومت نے ایک اورنیا ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سوراب کے عوام کے لئے تاریکی ڈیم کی منظوری دے دی ڈیم کی تعمیر جلد سوراب میں تاریکی ڈیم پر کام شروع کردیا جائے گا جس سے آبنوسی اور زرعی زمینوں کی سیراب کیا جاسکے گا وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خصوصی سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی

نے جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں موجودہ حکومت عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دارالحکومت ایک نئے دور میں شامل ہوگا امن و امان، تعلیم، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی وژن کے مطابق دستیاب وسائل کو درست استعمال کرتے ہوئے بتدریج ترقی کی راہ ہموار ہوتی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گندم بنیادی ضرورت ہے،ایسے اقدامات کئے جائیں کہ عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے،ملکی ضرورت کے مطابق گندم کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں،ملک میں گندم یاآٹے کی کمی کی شکایت نہ ہو، فوری فراہمی کویقینی بنایا جائے ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے۔پی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور آٹا بحران کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں گندم کی صورتحال،ملکی ضروریات اور موجودہ سٹاک سے متعلق گفتگو کی گئی اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو گندم اور آٹا کی حالیہ صورتحال اور بحران کی وجوہات پر بریفنگ دی گئی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی درآمد کی اجازت دے چکی ہے،گندم کی درآمد پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نےکہاکہ گندم بنیادی ضرورت ہے،عوام کوکسی قسم کی قلت کاسامنانہ کرناپڑے،ملکی ضرورت کےمطابق گندم کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں، ملک میں گندم یا آٹے کی کمی کی شکایت نہ ہو، فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.