انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! پاکستان بڑے اثاثے سے محروم، ملک کی نامور شخصیت کورونا وائرس کی وجہ سے شہید ہوگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3652 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔ اس وقت صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرعبدالقادرسومرو انتقال کرگئے، ڈاکٹرعبدالقادر سومرو الخدمت ہسپتال گلشن حدید کے ایم ایس تھے، سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الخدمت ہسپتال گلشن حدید کراچی کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالقادرسومرو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 3652 ہوگئی ہے۔ جبکہ آج کورونا سے 5 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب دنیا میں موت کا کھیل جاری ہے اور تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک دنیا بھر میں کورونا وائرس 76 ہزار 356 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے. جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 525 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی اموات کی کم ترین سطح ہے اسی طرح سپین میں اموات میں بدستور چوتھے دن بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز ملک میں 637 اموات ہوئیں اس کے مقابلے میں اتوار کے روز 674 اموات دیکھنے میں آئی تھیں یہ 24 مارچ کے بعد سے ایک دن میں سب سے کم اموات ہیں. گزشتہ جمعرات کو 950 اموات اب تک ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات تھیں گزشتہ ایک دن میں ملک میں 4273 نئے کیسز سامنے آئے اور حکام کا ماننا ہے کہ وائرس نے اپنے عروج عبور کر لیا ہے سپین دنیا بھر میں مجموعی اموات کے اعداد و شمار کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے یہاں اب تک 13055 اموات ہو چکی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.