بریکنگ نیوز:مشکل حالات میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ۔!! کورونا وائرس کے باوجود، پاک افغان سرحد سے متعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کرونا وائرس کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بحران کے وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں،

سرحد کھولنے، ٹرک افغانستان جانے کی اجازت دینے کا کہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔ وزرائےاعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، چین کی کرونا کی روک تھام کے لیے معاونت فراموش نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، وائرس کے اثرات کے تناظر میں عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.