معلومات کی لیکج۔۔!!خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمرکا موبائل فون ہیک لیکن پھر کیا ہوا؟ حیران پریشان کردینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک)ایک طرف موبائل فون جدت اور سہولت کی سب سے عمدہ مثال ہے تو دوسری طرف نجی معلومات کی لیکج کا خطرہ بھی سر پر منڈلاتا رہتا ہے خصوصا ان شخصیات کیلئے جو کسی بھی شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ صبا قمر کے ساتھ پیش آیا ہے

جن کا موبائل فون ہیک کرلیاگیااور پھر اس کے بعد ہیکرز نے ان کی منیجر مشعل چیمہ سے رابطہ کیا۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے تیار کئے گئے ایس او پیز کی منظوری دے دی۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعقلہ وزارتوں اور اداروں کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی، سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی، ویڈیو کانفرنس کا استعمال کیا جاسکے گا، یکم مئی کے بعد کورونا کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے، عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم احساس پروگرام پر شدید بدنظمی کی وجہ سے 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں فی کس خاندان 12ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے لیکن وزیراعظم احساس پروگرام میں بدنظمی کا سلسلہ جاری ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ مظفرگڑھ میں بھی پیش آیا جہاں وزیراعظم احساس پروگرام پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔قصبہ گجرات اور شاہجمال سینٹرز پر شدید رش دیکھنے میں آیا جس کے باعث دو خواتین بے ہوش ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم احساس پروگرام میں شدید رش دیکھا جا رہا ہے جس کے کئی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔احساس پروگرام کے تحت ریلیف لینے کے لیے آنے والے لوگوں کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی جا رہی ہے جس وجہ سے وہ جگہ ایک ہجوم کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ احساس پروگرام کے تحت ریلیف لینے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے ہجوم نہ بنایا جائے۔ احساس سنٹر میں دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سینٹر میں رقم لینے والے خواتین کی بڑی بھیڑ جاری ہے جس سے مزید کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.