بھکر : حیران کن خبر

سرگودھا (ویب ڈیسک) قبروں سے میت نکال کر کھانے والے ا دونوں بھائیوں کو 12 سال بعد بھکر قید سے رہا کر دیا گیا۔ جن کو علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے بھائی اور بھتیجے کے سپرد کر دیا گیا جو انہیں لاہور رشتہ داروں کے پاس منتقل کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق

سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں دو ا انسانی گوشت خور بھائیوں عارف اور فرمان کو 12 سال قید کاٹنے کے بعد بھکر سے رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عارف عرف اپھل اور فرمان عرف پھاما نے 9 سال قبل2011ء میں قبر سے لڑکی کی میت نکال کر اس کا سالن پکاتے ہوئے پکڑے گئے تو دو سال قیدگزارنے کے بعد رہائی پا کر واپس آئے اور دو سال بعد 2013ء کے دوران دوبارہ قبر سے میت نکال کر دھڑ کھا گئے اور سر برآمدگی کے دوران پکڑے گئے۔ جس پر ملزمان دونوں بھائیوں کے خلاف درج مقدمہ میں سرگودھا کی خصوصی عدالت نے دونوں بھائیوں کو دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا جن کی سزا پوری ہونے پر رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کر کے تین ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ بھکر پولیس اور انتظامیہ نے دونوں ملزمان کو سزا اور نظر بندی پوری کرنے پر رہائی کے بعد ان کے بھتیجے کامران اور بھائی انتظار کے حوالے کر دیا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.