بچوں کی پھر سے موجیں لگ گئیں۔۔!! تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبریں، وزیر تعلیم شفقت محمود کا حیران کُن مؤقف آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسکول اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ

فیک اکاؤنٹ سےمیرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہو گا، اسکول،کالجز ، یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا روکنے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریکنگ ناگزیر ہے، علامات کے حامل اساتذہ، طلبا، عملے کی فوری ٹیسٹنگ سود مند ہوگی۔ انھوں نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کےنمائندوں نے ادارے کھولنے پرتجاویز پیش کیں اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد اسکول کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 7 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کیا جائے گا ۔ ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق 7 ستمبر کو سندھ اور وفاق کی مشترکہ میٹنگ کے بعد اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کیسز میں کمی آنے کے بعد اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز بنا لیے گئے ہیں جبکہ اسٹیرنگ کمیٹی میں ایس او پیز کو منظور کر کے لاگو کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *