اداکار سوشانت کی گرل فرینڈ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ معمہ حل ہوتا نظر آنے لگا

ممبئی (ویب ڈیسک) چند روزقبل خود موت کو سینے سے لگانے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ان کے والد، 2 بہنیں اور منیجر سمیت 9 افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اس بات کا

پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کچھ پیشہ ورگروپ بندی کی وجہ سے سوشانت افسردگی کا شکار تھے لیکن ابھی تک اس کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی مالی حالت اور لین دین کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ انہیں سوشانت کے افسردگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی وہ یہ جانتے تھے کہ اُن کا بیٹا ڈپریشن کا شکار تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کی بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ (عالیہ بھٹ کے والد) کے ساتھ کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں، جو کہ بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تصویریں پرانی ہیں اور انہیں خود اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا تھا۔ریا چکروتی نے مہیش بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان تصویروں کو شیئر کیا تھا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ’سالگرہ مبارک ہو میرے بڈھا سر، آپ نے مجھے پیار سے سنبھالا، پیار دیا اور اُڑنا سکھایا۔ آپ ایک بے حد اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی زندگی روشن کرتے ہیں۔‘میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے کے بعد ریا نے یہ تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹادی ہیں جس پر لوگ اب سوال کھڑے کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ آخر ریا نے یہ تصویریں ڈلیٹ کیوں کیں؟دوسری جانب مہش بھٹ کو بھی ٹرول کیا جارہا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ کچھ لوگ ان سب کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے بھی جوڑ رہے ہیں لیکن ابھی اس پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے کیونکہ پولیس ابھی اس کیس کی باریکی سے تفتیش کررہی ہے۔واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی موت کے معاملے پر پولیس نےتقریباً نو گھنٹے ریا چکروتی سے پوچھ گچھ کی تھی، جس کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ سوشانت کی موت سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.